واٹرکارپوریشن کامیڈیکل نظام جولائی سے ڈیجیٹلائزہوجائیگا

واٹرکارپوریشن کامیڈیکل نظام جولائی سے ڈیجیٹلائزہوجائیگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)واٹر کارپوریشن کا میڈیکل نظام یکم جولائی سے ڈیجیٹلائز کردیا جائے گا، واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق میڈیکل ڈیجیٹلائز نظام کے تحت تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔۔

 اس ضمن میں میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے حکام نے مزید بتایا کہ میڈیکل ڈیجیٹلائز نظام کے تحت ملازمین کو ڈیجیٹل میڈیکل کارڈ کے ذریعے شہر کے 15 مختلف اچھے اسپتالوں، لیبارٹریز اور اسٹورز میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، انکا کہنا تھا کہ ڈاؤ اسپتال اور لیباٹری کچھ معاملات کی وجہ سے عارضی طور پر بند ہے اور اس سلسلے میں ڈاؤ انتظامیہ کے ساتھ مزاکرات جاری ہیں، انشاء اللہ اگلے ہفتے تک ڈاؤ ہسپتال اور لیباٹری کی سروس مکمل بحال ہو جائے گی، انہوں نے بتایا کہ پٹیل اسپتال اور عیسیٰ لیباٹری آج سے واٹر کارپوریشن کے پینل پر اپنی سروس شروع کر رہے ہیں جبکہ سیفی اسپتال دو روز میں اپنی سروس شروع کر دے گا اس کے علاؤہ آؤٹ اسٹیشن ملازمین کے لیے الخدمت اسپتال کی پانچ مختلف برانچیں بھی اگلے دو روز میں واٹر کارپوریشن کے پینل پر اپنی سروس شروع کر دیں گی، اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کا کہنا تھا کہ  ملازمین کے تمام مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کی مزید بہتری اور فلاح و بہبود کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں