کے فور منصوبے کامذاق اور دھوکہ بند کیا جائے ، منعم ظفر

کے فور منصوبے کامذاق اور دھوکہ بند کیا جائے ، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے کراچی کے لیے پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے کے فور کے حوالے سے آنے والی اطلاعات کہ اگلے سال منصوبے کے فیز ون 260ملین گیلن یومیہ مکمل ہونے کے باوجود۔۔

 کراچی کے عوام کو ان کے گھروں تک پانی نہیں پہنچ پائے گا پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس صورتحال کو اہل کراچی کے ساتھ مسلسل ظلم و زیادتی ،سنگین مذاق اور دھوکہ قرار دیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی بحران کے حل نہ ہونے کی بنیادی ذمہ داری پیپلز پارٹی کی16سالہ حکومت پر عائد ہوتی ہے ، اس کی ذمہ داری ایم کیو ایم پر بھی عائد ہو تی ہے جو پیپلز پارٹی کے ساتھ اقتدار میں شریک رہی ہے اور نواز لیگ اور پی ٹی آئی بھی اس کی ذمہ دار ہیں جن کی وفاق میں حکومت رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ 650ملین گیلن یومیہ کی کٹوتی شدہ 260ملین گیلن یومیہ منصوبہ مکمل ہونے پر بھی عوام کو پانی نہیں ملے گا صرف اس وجہ سے کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے پاس نئے منصوبے کے مطابق پانی کی ترسیل کا نظام نہیں ہے جو حکومتوں کی نا اہلی ، بے حسی اور انتہائی غیر سنجید گی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، کراچی کے عوام کے ساتھ یہ ناروا سلوک آخر کب تک روا رکھا جائے گا ؟ اہل کراچی کے ساتھ مذاق اور دھوکہ دہی کا سلسلہ بند کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں