ماں اور بچے کی زندگی کا تحفظ ترجیحات میں شامل ،وزیر صحت

ماں اور بچے کی زندگی کا تحفظ ترجیحات میں شامل ،وزیر صحت

کراچی(آئی این پی)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے سیکڑوں ڈسپنسریوں کے اپ گریڈیشن کررہے ہیں اور بہت سی نئی ڈسپنسریوں کی تعمیر جاری ہے ،ماں اور بچے کی زندگی کا تحفظ ترجیحات میں شامل ہے ۔

وہ پیر کو پی ایم اے ہاؤس کراچی میں این آر پی کے وفد کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کررہی تھیں،وفد میں امریکہ ،برطانیہ،کنیڈا سے آئے ہوئے طبی ماہرین شامل تھے ،اس موقع پر وفد میں شامل ڈاکٹر ایاز جرال،شہاب کرنی،محمد سلیم،ڈاکٹر مسعود حمید ،ڈاکٹر ندیم رضوی،ڈاکٹر قیصر سجاد،سعد اللہ خان ودیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت صحت کی بہتر سے بہتر سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، سندھ میں مثالی اسپتال و میڈیکل سینٹر قائم کئے ہیں ،سندھ حکومت لوگوں کو بہتر سے بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے ،ڈاکٹر ایاز جرال نے کہا کہ ہم پورے پاکستا ن کا دورہ کررہے ہیں،صحت کے شعبے میں تربیت کی فراہمی کے لئے ہمارے پاس بہت سے پروگرام ہیں،آئندہ پانچ سال میں بیرون ملک ساڑھے 4 لاکھ طبی عملے کے ضرورت ہوگی،اسی پلیٹ فارم کی زیر نگرانی این سی ایچ ڈبلیو صحت کے مختلف شعبوں اور بالخصوص ہیلتھ کیئرورکر پر کام کررہا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں