گٹکے کی فروخت میں سیاسی سرپرستی کا انکشاف

گٹکے  کی  فروخت  میں  سیاسی  سرپرستی  کا  انکشاف

کراچی (اسٹاف رپورٹر،آن لائن) آئی جی سندھ کی ٹاسک فورس کی گٹکا ماوا بنانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ،ٹاسک فورس نے کاروائیاں ضلع غربی اور ضلع وسطی میں کی خُفیہ اطلاع پر کی گئیں کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار کیا گیا ۔۔

چھاپوں کے دوران 1200 کلو گرام چھالیہ برآمد کی گئیں، جبکہ 1600 تیار ماوے کے پیکٹ اور دیگر اشیاء جن میں تمباکو اور ماوا تیار اور پیک کرنے والی مشینیں بھی تحویل میں لے لی گئیں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ٹاسک فورس نے تیسری کارروائی جیکسن پولیس اسٹیشن کی حدود میں کی ۔جس میں گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کیا ٹاسک فورس ممبر نے بھاری نفری کے ہمراہ گٹکے کارخانہ سے بڑے پیمانے پر تیار گٹکا ، چار ڈرم کتھا ، بھاری مقدار تمباکو پتی اور بڑی تعداد میں خام میٹریل برآمدکیا ٹاسک فورس ممبرنے کاروائی جیکسن کے ایک پاڑہ میں کاشف نامی کردار کے کارخانہ پر کی ٹاسک فورس ممبر کے چھاپہ کے دوران ملزمان فرار ہوگئے ۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے ٹاسک فورس کے چھاپے کے بعد ایس ایچ و جیکسن کو معطل کردیا۔دوسری جانب پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او جیکسن نے ٹاسک فورس کے افسران کو انکوائری کے دوران جیکسن تھانے کی حدود میں ماوا فیکٹری اور علاقے میں گٹکا ماوا کی فروخت کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس بارے میں ایس ایس پی کیماڑی بھی مبینہ طور پر معلومات رکھتے ہیں، تاہم مذکورہ غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کو ایک بہت اہم سیاسی شخصیت کی سرپرستی حاصل ہے ، جس کی وجہ سے وہ چاہتے ہوئے بھی اس کا کام کو بند نہیں کروا سکے۔ انہوں نے انکوائری کے دوران بتایا کہ نہ صرف جیکسن بلکہ ڈسٹرکٹ کیماڑی کے تمام تھانوں کی حدود میں اس سیاسی شخصیت کا دست راست اس کام کی نہ صرف نگرانی بلکہ وصولیاں بھی کرتا ہے ۔ ٹاسک فورس کی انکوائری ٹیم نے پولیس افسران سے کی گئی انکوائری رپورٹ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو ارسال کر دی ہے ۔علاوہ ازیں اسپیشل ٹاسک فورس کا لانڈھی شاہ لطیف ٹاؤن میں قائم گٹکا فیکٹری میں چھاپا مار کارروائی۔چھاپہ اے ایس پی گلشن اقبال ڈویژن عریض تاجور کی سربراہی میں مارا گیا۔چھاپے کے دوران ٹاسک فورس نے 2ہزار کلو چھالیہ اور گٹکا ماوا ضبط کرلیا پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 6 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ترجمان ٹاسک فورس کے مطابق اب تک ٹاسک فورس کی مختلف کارروائیوں میں 14 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ کارروائیوں میں مجموعی طور پر طور ہزاروں کلو گرام چھالیہ، گٹکا ماوا ضبط کیا جاچکا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں