علمی و ادبی سرگرمیاں شہرکی روایت رہی ہیں،میئر

علمی و ادبی سرگرمیاں شہرکی روایت رہی ہیں،میئر

کراچی(این این آئی)میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں 29ویں عالمی مشاعرے کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے شہریوں کا علمی و ادبی شوق پروان چڑھے گا اور تعمیری و مثبت سوچ کو فروغ ملے گا۔۔

علمی و ادبی سرگرمیاں اس شہر کی روایت رہی ہیں ، کراچی کے شہریوں نے ہمیشہ ان کی بھرپور سرپرستی اور حوصلہ افزائی کی ہے ، ہمیں من حیث القوم اپنی تابندہ روایات کو برقرار رکھنا ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو بھی اس سے فائدہ پہنچے اور عالمی سطح کے مشاعروں اور ادبی تقریبات کے ذریعے کراچی علمی و ادبی اعتبار سے زرخیز سرزمین ہونے کا ثبوت پیش کرتا رہے ، یہ بات انہوں نے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والے 29 ویں عالمی مشاعرے میں شرکت کے موقع پر کہی، اس موقع پر وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ، کمشنر کراچی حسن نقوی، ممتاز شاعر افتخار عارف، پروفیسر سحر انصاری، ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، انور شعور، محمود شام، خورشید رضوی، سینیٹر عبدالحسیب ، پروگرام کے چیف آرگنائزر محمود احمد خان، کوآرڈینیٹر میئر کراچی برائے عالمی مشاعرہ علی حسن ساجد اور مشاعرے میں شرکت کرنے والے شعراء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر عالمی مشاعرے کے منتظمین کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ عالمی مشاعرے میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت اس امر کا ثبوت ہے کہ کراچی کے لوگ معیاری ادبی سرگرمیوں کی بھرپور پذیرائی کرتے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں