کراچی نفسیاتی اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر سید مبین اختر انتقال کرگئے

کراچی نفسیاتی اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر سید مبین اختر انتقال کرگئے

کراچی(صباح نیوز) کراچی نفسیاتی اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر سید مبین اختر رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے ۔

 نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد الہدی بلاک بی نارتھ ناظم آباد میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے پڑھائی جبکہ سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ۔قبل ازیں ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے کہاکہ مرحوم نے ساری زندگی اقامت دین کیلئے وقف کی۔ انکے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاتادیر رہے گا۔ نما زجنازہ میں عبوری امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر  ، نائب امراء کراچی برجیس احمد اہل محلہ ، عزیزواقارب و رشتہ داروں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں