گیس کی لوڈ شیڈنگ اور اضافی بلوں پر اظہارتشویش

 گیس کی لوڈ شیڈنگ اور  اضافی بلوں پر اظہارتشویش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ اسمبلی نے کراچی سمیت ملک بھر کے شہروں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور اضافی بلوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور غربت سے پریشان عوام کو گیس کی بندش کی وجہ سے روزانہ گھریلو گیس سلنڈر استعمال کرنا پڑتا ہے جبکہ گیس کے چولہوں میں نہ آنے کے باوجود مہینے کے آخر میں ادارے کی جانب سے بھاری بل بھیجا جانا سراسر ظلم ہے نیز جس کی آخری تاریخ عوام کی تنخواہ آنے سے پہلے کی دی جاتی ہے اور تنخواہ آنے کے بعد اضافی بل بھرنا عوام کی کمر توڑنے کے مترادف ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں