دوران ڈکیتی قتل کی واردات میں مطلوب ملزم گرفتار

دوران ڈکیتی قتل کی واردات میں مطلوب ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ایس آئی یو پولیس کی کارروائی، دوران ڈکیتی قتل کی واردات میں مطلوب ڈکیت آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایس آئی یو پولیس کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے مخبرکی اطلاع پر سروس روڈ نزد گنا منڈی علاقہ سہراب گوٹھ سے قتل و ڈکیتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ڈکیت کی شناخت ندیم خان ولد شیر پاؤ کے نام سے کی گئی ہے ، گرفتار ملزم نے 15اپریل کو اپنے ساتھی اکرام اللہ کے ہمراہ اسکیم 33، لاسی گوٹھ میں نبی داد نامی شخص کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا اور مقتول کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے تھے ، اس وقوعہ کا مقدمہ تھانہ سہراب گوٹھ میں قائم ہوا تھا، گرفتار ملزم ندیم نے مقتول پر فائز کیے تھے جس سے نبی داد کی ہلاکت ہوئی تھی جبکہ اس کا ساتھی اکرام موٹر سائیکل چلا رہا تھا، گرفتار ملز م سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ، ایک عدد 9ایم ایم پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے ، برآمد شدہ اسلحہ فارنزک معائنہ کے لیے بھیجا جا رہا ہے ، ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت تھانہ ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا ہے ، مقتول کا ساتھی اکرام اللہ تھانہ سہراب گوٹھ میں گرفتار ہوا تھا، ملزم ندیم ولد شیر پاؤ پہلے بھی متعدد بار تھانہ سہراب گوٹھ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے ، گرفتار ملزم سے دیگر وارداتوں کے متعلق تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں