بن قاسم میں 235غیر قانونی گیس کنکشنز منقطع

بن قاسم میں 235غیر  قانونی گیس کنکشنز منقطع

کراچی(آن لائن)سوئی سدرن گیس کمپنی کے کسٹمر ریلیشن ڈپارٹمنٹ کی تھیفٹ کنٹرول ٹیم نے کراچی میں بن قاسم کے علاقے میں واقع معظم کالونی اور داؤد شورو گوٹھ میں 235 غیر قانونی گھریلو کنکشنز منقطع کر دیئے ۔

 یہاں تقریبا 225,600 کیوبک میٹر سالانہ سے زائد گیس چوری کی جا رہی تھی۔رہائشوں نے یہاں موجود میٹر سروس پوائنٹس سے ربر پائیوں کے ذریعے غیر قانونی گیس سپلائی کا انتظام کر رکھا تھا۔چوری شدہ رقم کی وصولیابی کیلئے کیسز کا اندراج کر لیا ہے ۔علاوہ ازیں گیس یوٹیلیٹی کورٹ کر اچی نے ملزم معراج الدین کو ضمانت پر رہا کر نے سے پہلے 10 لاکھ روپے وصولیاب کروالیے جبکہ ملزم پر کل 31لاکھ 25 ہزار روپے واجب الادا تھے ۔ملزم کے خلاف ایس ایس جی سی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں