شاہی سید کی ایمل ولی خان کو مرکزی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد

شاہی سید کی ایمل ولی خان کو مرکزی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد

کراچی (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے ایمل ولی خان کو اے این پی کا بلا مقابلہ مرکزی صدر، محمد سلیم خان کو جنرل سیکریٹری اور منتخب مرکزی باڈی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا۔۔

 کہ نوجوان قیادت کے انتخاب سے پارٹی مستحکم ہوگی اور باچا خان کے مشن کی تکمیل کیلئے جمہوری جدوجہد تیز ہو گی۔ شاہی سید نے مزید کہا کہ نومنتخب عہدیداران کی قیادت میں کارکنان جمہوریت کے استحکام اور عوام کے حقوق کے حصول کیلئے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے ، ملک وقوم کو درپیش بحران سے نکالنے کیلئے نوجوان قیادت کا آگے آنا خوش آئند ہے . انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ، ملکی استحکام اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے قائدین اور کارکنوں کی قربانیاں پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ کارکنوں کی لازوال قربانیوں اور بھر پور عوامی حمایت کے باوجود اے این پی کو ایک سازش کے تحت ہمیشہ دیوار سے لگایا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں