صحافی سید حیدر تقی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

 صحافی سید حیدر تقی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

کراچی (اے پی پی)آرٹس کونسل کے زیر اہتمام معروف صحافی سید حیدر تقی کی یاد میں ایک شام کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیا گیا۔

تعزیتی ریفرنس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، منور سعید، سینئر صحافی مظہر عباس، وجاہت مسعود، غازی صلاح الدین ،سیاسی رہنما رضاہارون اور بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود سمیت علم و ادب سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔معروف صحافی و تجزیہ کار سہیل ورائچ اور سید حیدر تقی کی صاحبزادی بشری حیدر نے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کی۔تعزیتی ریفرنس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سید حیدر تقی کمال کے آدمی تھے ، ان کا دنیا سے چلے جانا ہمارے سماج کا بہت بڑا نقصان ہے ۔حیدر تقی جیسے لوگ تعداد میں بہت کم ہیں، جب کوئی اہل دانش جاتا ہے تو بڑا نقصان ہوتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں