جیکب آباد:ڈکیتی کے دوران پکڑا گیا ملزم عدالت سے فرار

 جیکب آباد:ڈکیتی کے دوران پکڑا گیا ملزم عدالت سے فرار

جیکب آباد(نمائندہ دنیا )پولیس حراست میں پیشی پر آنے والا ملزم عدالت سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں پولیس کی حراست میں پیشی کے لیے لایا گیا ملزم سراج عرف نثار بنگلانی عدالت سے فرار ہوگیا۔۔

ملزم کے فرار ہونے پر پولیس نے علاقے کی ناکابندی کرکے ملزم کی تلاش کی لیکن پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ پولیس کے مطابق ملزم نثار بنگلانی پر اے سیکشن تھانہ پر ڈکیتی کا مقدمہ درج تھا جسے ایک ماہ قبل ڈکیتی کے دوران شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا جو جیل میں قید تھا۔ لاڑکانہ سے نمائندے کے مطابق ضلع جیکب آباد کی سول کورٹ ٹھل سے قیدی فرار ہونے کے معاملہ کا ڈی آئی جی لاڑکانہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جیکب آباد سے رپورٹ طلب کرکے فرائض میں غفلت اور لاپروائی برتنے پر ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔ اطلاعات کے مطابق ضلع جیکب آباد کی سول کورٹ ٹھل سے فرار قیدی سراج عرف نثار بنگلانی معاملے پر ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فرائض میں غفلت و لاپروائی برتنے پر اے ایس آئی آچر خان بھٹو، ہیڈکانسٹیبل عصمت، ہیڈکانسٹیبل اعجاز علی، ہیڈکانسٹیبل عبدالغنی، کانسٹیبل مشتاق احمد اور کانسٹیبل انور علی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں