حکومت اکیڈمیااورانڈسٹری سرجوڑلے ،خالدمقبول

حکومت اکیڈمیااورانڈسٹری سرجوڑلے ،خالدمقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ پاکستان میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے \'حکومت اور پی ای سی ٹاسک فورس قائم کرینگے ۔ہمارے پاس سال ڈیڑھ سال رہ گیا ہے ۔

حکومت اکیڈمیا اور انڈسٹری کوسرجوڑکربیٹھناہوگا۔۔وہ پاکستان انجینرنگ کونسل کے تحت چوتھی انٹرنیشنل کانفرنس اور بعد ازاں میڈیاسے گفتگو کررہے تھے ۔کانفرنس چیئرکے فرائض محمد علی جناح یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹرزبیرشیخ نے انجام دیئے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان انجینرنگ کونسل اور حکومت انجینئرزکے لئے مشترکہ ٹاسک فورس بنائے گی تاکہ انجینئرز کے مسائل حل ہوں۔ پاکستان کے نوجوانوں کی دنیاکو ضرورت ہے ۔ہمارے پاس اب ضائع کرنے کے لئے کچھ نہیں۔میں نے فن لینڈ سے 10لاکھ آئی ٹی نوجوانوں کا معاہدہ کیا تھا۔ پاکستانی نوجوانوں کاباہرجانا ملک کے لئے نقصان دہ ہے ۔کراچی پاکستان کا معاشی گیئر ہے اور خوشی ہے پی آی سی کی کانفرنس انجینرنگ ترقی کا انجن کے موضوع کیساتھ ڈینز کانفرنس یہاں ہورہی ہے ۔قبل ازیں پی ای سی کے چیئرمین انجینئرنجیب ہارون نے کہاکہ پی ای سی انجینئرز طلبہ کے لئے مختلف اقدامات کررہاہے ۔ہماری کوشش ہے کہ حکومت کی مدد سے انجینئرز کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کریں۔اس موقع پر ڈاکٹرزبیرشیخ کاکہناتھا کہ ڈین کانفرنس پالیس میکرز کی کانفرنس ہے اس سے بہت فائدے ہوگا۔یہاں جوکچھ فیصلے ہونگے اسے لے کر حکومت کے پاس جائیں گے ۔ڈاکٹرزبیرشیخ نے بتایاکہ 24اور25مئی کو ماجو میں آئی سی بی ایم کانفرنس ہورہی ہے ۔جس میں بین الاقوامی ماہرین شریک ہونگے ۔اس طرح کی کانفرنسز ملک کی معاشی صورتحال بھی بہتر کرنے میں مددگار ہوتی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں