سائٹ ایریا میں گٹکا ماوا کی فیکٹری پکڑی گئی

سائٹ ایریا میں گٹکا  ماوا کی فیکٹری پکڑی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع کیماڑی تھانہ سائٹ بی پولیس نے گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپا مار کر بھاری مقدار میں گٹکا ماوا، چھالیہ چونا و دیگر مٹیریل برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق گٹکا ماوا کا کارخانہ سائٹ ایریا ہارون آباد کے علاقے میں قائم کیا گیا تھا۔ مذکورہ مقام پر گٹکا ماوا تیار کرکے مختلف مقامات پر سپلائی کیا جاتا تھا۔کارخانے 48 کلو چھالیہ، 25 کلو چونا، 20 کلو تیار ماوا، 7 پیکٹ پاوڈر، 4 لٹر کیمیکل، ایک بورا پیکنگ مٹیریل، ڈیجیٹل کانٹا و دیگر سامان برآمد ہوا۔کارروائی ایس ڈی پی او سائٹ جہان خان نیازی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سائٹ بی انسپکٹر ایاز خان نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔مقدمہ کا اندراج کرکے گٹکا ماوا کی تیاری اور سپلائی میں ملوث حبیب اللہ اور امان اللہ نامی گٹکا ڈیلرز کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں