مکان سے بڑی تعداد میں موٹر سائیکلیں اور پارٹس برآمد

 مکان سے بڑی تعداد میں  موٹر سائیکلیں اور پارٹس برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 2 میں پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں موٹر سائیکلیں اور اسپیئر پارٹس برآمد کرلیے ۔

پولیس کے مطابق کارروائی پہلے سے گرفتار ملزم سمیع الدین کی نشاندہی پر کی گئی۔ کارروائی کے دوران گھر میں کھڑی مختلف ماڈلز کی 8 عدد موٹر سائیکلیں اور درجنوں کی تعداد میں چوری کی موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس برآمد کیے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم رکشہ چلاتا ہے اور مبینہ طور پر شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے اپنے گھر لے جاتا اور انہیں اسپیئر پارٹس کی صورت میں کھول کر فروخت کردیتا تھا۔ ملزم نے اپنے گھر کی بالائی منزل پر قائم کمرے میں بڑی تعداد میں اسپیئر پارٹس کو جمع کیا ہوا تھا، تاہم برآمد ہونے والے اسپیئر پارٹس اور موٹر سائیکلوں کو دو ٹرکوں کی مدد سے عزیز آباد تھانے منتقل کردیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں