سکیورٹی گارڈ کی خود کو گولی مار کر خودکشی

سکیورٹی گارڈ کی خود کو گولی مار کر خودکشی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے پورٹ قاسم وائرلیس گیٹ کے قریب کمپنی میں سیکورٹی گارڈ نے خود کو گولی مارکر خودکشی کر لی۔متوفی کی شناخت ولی محمد کے نام سے ہوئی۔

ریسیکو حکام کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ خودکشی کا شاخسانہ ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں