خاتون کو بلیک میل اور قتل کرنے والا دوست گرفتار

 خاتون کو بلیک میل اور قتل  کرنے والا دوست گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں خاتون کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر نے کہا ہے کہ ملزم کی خاتون کے ساتھ دوستی تھی، قتل کا اعتراف کر لیا۔ ملزم نے خاتون کو بلیک میل کرنے کے ساتھ پیسوں کا تقاضا بھی کیا تھا۔ شوہر کے مطابق خاتون نے رقم کے تقاضے سے متعلق آگاہ بھی کیا تھا۔ طبی معائنے میں خاتون سے زیادتی کے شواہد بھی ملے تھے ۔واضح رہے کہ 17 اپریل کو خاتون کی لاش گھر میں پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں