مہران ٹاؤن میں آپریشن غیر قانونی تعمیرات مسمار

 مہران ٹاؤن میں آپریشن غیر قانونی تعمیرات مسمار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے )نے کورنگی مہران ٹاؤن میں قبضوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

 اس دوران غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا ۔محکمہ انسداد تجاوزات کے ڈی اے حکام کے مطابق ڈی جی کے ڈی اے شجاعت حسین کی ہدایت کے بعد کے ڈی اے ٹیم نے کورنگی مہران ٹائون میں قبضوں کے خلاف منگل کو آپریشن اس دوران بھاری مشینری کے زریعے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری موجود تھی کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران کوئی مزاحمت یا نہ خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں