فپواسا کا کل سے جامعات میں مہم شروع کرنے کافیصلہ

 فپواسا کا کل سے جامعات میں مہم شروع کرنے کافیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن(فپواسا)سندھ چیپٹر نے جنرل باڈی کی میٹنگ جامعہ کراچی کے اسٹاف کلب میں منعقد کی، جس میں سندھ بھر کی نجی جامعات کی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز کی قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس کا بنیادی ایجنڈا یونیورسٹیوں اور بورڈز کے حالیہ خط کو مسترد کرنا اور اس کی مذمت کرنا تھا،جس میں یونیورسٹیوں میں ملنے والے الاؤنسز پر سوالیہ نشان لگایا گیا تھا۔فپواسا سندھ چیپٹر نے فیصلہ کیا کہ کل سے سندھ کی تمام یونیورسٹیوں میں مہم شروع کی جائے گی اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا گیا کہ ہر یونیورسٹی کے بجٹ میں کم از کم 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں