پانی چوری کے خلاف آپریشن جاری،غیر قانونی ہائیڈرنٹ مسمار

پانی چوری کے خلاف آپریشن جاری،غیر قانونی ہائیڈرنٹ مسمار

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس اور پانی چوری جیسے جرائم کے تدارک کیلئے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔

 ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ)اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے دو مختلف مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے کراچی کے علاقے عمر گوٹھ خیر آباد سے 24انچ کی مین لائن سے 10غیر قانونی کنکشن جب کہ جمعہ گوٹھ اور کارساز سے غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مین لائن سے غیر قانونی کنکشن کو منقطع کر کے غیر قانونی ہائیڈرنٹ کو مسمار کر دیا۔دوران کارروائی الیکٹرک وائر، پائپ اور مسروقہ سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے مطابق غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ پر دیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں