انجینئرز کے ٹیکنیکل الاؤنس پر وزیراعلیٰ سے بات کرونگا،اویس شاہ

انجینئرز کے ٹیکنیکل الاؤنس پر وزیراعلیٰ سے بات کرونگا،اویس شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیکر سندھ اسمبلی انجینئر اویس قادر شاہ نے کہاہے کہ انجینئرز کے لیے ٹیکنیکل الائونس کے لئے وزیراعلی ٰسے بات کرونگا۔میں حکومت کی جانب سے انجینئرز کے لئے ہر وقت موجود ہوں،خوشی ہے کہ انجینئرز کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

 پی ای سی انجینئرز کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرے ۔اکیڈمیا انڈسٹری اور سوسائٹی بہتری لائے گی۔وہ پاکستان انجینئر نگ کونسل کے تحت چوتھی انٹرنیشنل ڈینزکانفرنس کے دوسرے روزاختتامی سیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔ کانفرنس کی میزبانی محمد علی جناح یونیورسٹی کے صدر اور وی سی ڈاکٹرزبیرشیخ نے کی۔پی ای سی کے چیئرمین انجینئر نجیب ہارون نے کہا کہ بدقسمتی سے انجینئر نگ طلبہ کی پہلی ترجیح نہیں رہی ،اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اسکولوں میں سائنس وٹیکنالوجی کی ترغیب دیں ۔سینیٹر رخسانہ زبیری نے کہا کہ ہمیں حکومت کا انتظار کئے بغیر خود کام کاآغاز کرنا ہوگا۔ ڈاکٹرزبیرشیخ نے کہاکہ ڈینز کانفرنس میں برطانیہ ،امریکا سمیت مختلف ممالک کے ڈینز اور انجینئرز نے شرکت کی ہے جس سے پاکستان کا مثبت پیغام دنیابھر میں جائے گا۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کانفرنس کے پہلے روز اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے ،انجینئرز کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت اور پی ای سی ٹاسک فورس قائم کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس سال ڈیڑھ سال رہ گیا ہے ، حکومت ، اکیڈمیا اور انڈسٹری کوسرجوڑکربیٹھناہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں