جامعہ کراچی ،جعلی مارکس شیٹ جمع کرانے پر طالبہ کاداخلہ منسوخ

جامعہ کراچی ،جعلی مارکس شیٹ جمع کرانے پر طالبہ کاداخلہ منسوخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں جعلی مارکس شیٹ جمع کرانے کی بناء پر شعبہ باٹنی کی طالبہ کاداخلہ منسوخ کردیا گیا ہے ۔

 انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی سے تصدیق کروانے پر مارننگ پروگرام داخلے برائے سال 2024 ء کے شعبہ باٹنی کی فرسٹ ایئر کی طالبہ ریجاعلی بنت فضل محمد سوراہیوفارم نمبر671445 کی مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئی جس کی بناء پر ان کا داخلہ فوری طور پر منسوخ کردیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں