گینگ ریپ کیس ، سزا کیخلاف اپیلوں پر معاملہ سیشن عدالت بھیجنے کا حکم

 گینگ ریپ کیس ، سزا کیخلاف اپیلوں پر معاملہ سیشن عدالت بھیجنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ملیر میمن گوٹھ میں ساتویں کلاس کی 13 سالہ طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر معاملہ سیشن عدالت کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائیکورٹ نے ملیر میمن گوٹھ میں ساتویں کلاس کی 13 سالہ طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ کا کیس میں سزا کیخلاف 4 ملزموں کی اپیلوں پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے فیصلے میں قراردیاہے کہ ملزموں کیخلاف کیس انسداد دہشتگردی عدالت میں نہیں چل سکتا۔ جس وقت وقوعہ رونما ہوا تمام ملزموں کی عمریں 18 سال سے کم تھیں۔ کیس کی سماعت سیشن کورٹ میں جوینائل ایکٹ کے تحت دوبارہ کی جائے۔ استغاثہ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 5 ملزموں عدیل میمن ، آریز میمن، مزمل میمن اور سبحان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزموں نے 21 جنوری 2021 کو 7 ویں کلاس کی طلبہ سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں