ٹریفک حادثے ایک نوجوان جاں بحق ،2خواتین کی لاشیں ملیں

 ٹریفک حادثے ایک نوجوان جاں بحق ،2خواتین کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاون میں ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرازخمی ہوگیا۔بنار س میں چھت سے گرکر ایک شخص جان سے گیا۔۔

جبکہ اورنگی اور کلفٹن سے گھروں سے 2 ضعیف العمر خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاو ن ایک نمبر زاہد کلینک کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت 20 سالہ سیف للہ اورمضروب کی شناخت 25 سالہ نوراللہ کے نام سے ہوئی۔ادھر پیر آباد کے علاقے بنارس بخاری کالونی بکرا پیڑی کے قریب چھت سے پراسرارطور پر گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا،فوری طور متوفی کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی،اس کی عمر30سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔علاوہ ازیں اورنگی ٹاو ن سیکٹر ساڑھے گیارہ یعقوب آباد گلی نمبر 18میں واقع ایک گھر سے کئی روز پرانی 65 سالہ خاتون کنیز فاطمہ زوجہ محمد رفیق کی لاش برآمد ہوئی،ابتدائی طور پر خاتون کی موت طبعی بتائی جاتی ہے ،جو گھر میں اکیلی مقیم تھی۔ کلفٹن بلاک7نجی ریسٹورینٹ کے قریب واقع ایک گھر سے 60 سالہ نامعلوم خاتون کی تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی،لاش کئی روز پرانی بتائی جاتی ہے،ابتدائی طور پر پولیس خاتون کی موت طبعی بتارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں