تین بڑی شاہراہوں کی اسٹریٹ لائٹس سولر پر منتقل کرنیکافیصلہ

تین بڑی شاہراہوں کی اسٹریٹ لائٹس سولر پر منتقل کرنیکافیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی تین بڑی شاہراہوں کی اسٹریٹ لائٹس کو جلد سولر سسٹم اور پاورڈ اسٹریٹ لائٹس میں تبدیل کردیا جائے گا۔۔

 ان شاہراہوں میں شارع فیصل، میرین ڈرائیو روڈ اور شاہراہ ایران / شاہراہ فردوس شامل ہیں۔یہ بات انہوں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، میئر کراچی نے کہا کہ سولر اور پاورڈ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لئے باقاعدہ ٹینڈر جاری کردیئے گئے ہیں اور یہ منصوبہ کمپی ٹیٹو اینڈ لیو ایبل سٹی آف کراچی (کلک) کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کراچی کی دیگر شاہراہوں کو بھی بتدریج سولر اور پاورڈ اسٹریٹ لائٹس میں تبدیل کیا جائے گا۔ ہمارا عزم ہے کہ کراچی کو ایک بار پھر روشنی کا شہر بنائیں، سولر سسٹم پر اسٹریٹ لائٹس کی منتقلی سے کے ایم سی کو نہ صرف لاکھوں روپے کی بچت ہوگی بلکہ شہر کو روشن رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں میئر کراچی نے کہا ہے کہ بچوں کو احساس تحفظ فراہم کرنا ضرور ی ہے ، بلدیہ عظمیٰ کراچی گمشدہ اور استحصال زدہ بچوں سے متعلق عوام میں آگاہی بڑھائے گی ۔ یہ بات انہوں نے پیر کے روز روشنی ہیلپ لائن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے گمشدہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ڈاکٹر محمد علی کی سربراہی میں میئر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں