رواں سال سیلانی کے تحت 11ہزار جانور قربان کیے گئے

رواں سال سیلانی کے تحت 11ہزار جانور قربان کیے گئے

کراچی (پ ر)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری نے کہا ہے کہ اس سال سیلانی کے تحت ملک بھر میں تقریباً 11 ہزار جانور قربان کیے گئے ۔

جن میں تقریباً 6 ہزار گائیں اور کم و بیش 5 ہزار بکرے شامل ہیں۔ملک کے 50 شہروں میں ایک لاکھ خاندانوں تک گوشت پہنچانے کا اہتمام کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سیلانی ہیڈ آفس میں ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔اس موقع پر ایجوکیشن بورڈ کے انتظامی سربراہ اور ٹرسٹی افضل چامڑیہ اور امجد چامڑیہ بھی موجود تھے ۔مولانا بشیر فاروق قادری نے مزید بتایا کہ اس سال بھی یو اے ای کے سرکاری ادارے ہلال احمر نے سیلانی کے ساتھ قربانی کی گئی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں تک گوشت پہنچانے کا اہتما م کیاگیا۔اسی طرح ترکیہ کے فلاحی ادارے حیدر اور سرکاری ادارے دیانت نے بھی کم و بیش ایک ہزار گائے عطیہ کیں جن کا گوشت مستحقین تک پہنچایا گیا۔انہوں نے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے والے پاکستانیوں اوردیگر ممالک میں مقیم مسلمانوں کے جذبے کی تعریف کی کہا کہ ان کے تعاون کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد مستحقین خاندانوں تک گوشت پہنچانا ممکن ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلانی کے ساتھ قربانی میں پاکستان سمیت 20 سے زائد ممالک شامل ہو تے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈونرز کے تعاون سے گزشتہ سال 2023 میں 13 ارب روپے سے لوگوں کی مدد کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں