قادیانیت فتنہ اورعالم اسلام کیلئے ناسورہے ، حنیف طیب
کراچی(این این آئی)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین حنیف طیب نے جامع مسجد مدینہ خدادادکالونی میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے۔
قادیانیت فرقہ نہیں بلکہ فتنہ اورعالم اسلام کیلئے ایک ناسورکی حیثیت رکھتاہے ان کو کسی قسم کی رعایت دینا جس طرح دوسرے اقلیت کے لوگ اپنے مذہب کی تبلیغ کرسکتے ہیں اورقادیانیوں کو بھی کرنے کی اجازت ہے یہ بات آئین پاکستان اوراسلامی قوانین کے خلاف ہے ۔ آئین پاکستان میں اس بات کی وضاحت موجودہے کہ قادیانی نہ مسجد ،نہ مینار،نہ گنبدومحراب بناسکتے ہیں اوراذان بھی نہیں دے سکتے نہ ہی قرآن مجید کو اپنی کتاب کہہ سکتے ہیں، قادیانیوں کو دیگر اقلیتوں سے جوڑانہیں جاسکتایہ ہندو، یہودی ،نصرانی، پارسی جیسے نہیں کیونکہ ان کا اپنا ایک مذہب ہے۔