جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف ریگل چوک پر احتجاجی مظاہرہ

جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف ریگل چوک پر احتجاجی مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت حکومت اور آئی ایم ایف کے تیار کردہ ظالمانہ، عوام تاجر دشمن بجٹ،مہنگائی اور بجلی، گیس و پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف جمعرات کو ریگل چوک صدر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

 جس میں تاجروں نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔مظاہرین نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے ۔امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جاگیرداروں اور وڈیروں پر ٹیکس عائد ،تاجروں اور تنخواہ دار طبقے پر سے ٹیکس ختم کیا جائے ۔کے الیکٹرک کو سرکاری تحویل میں لیا جائے ، اس کا فارنزک آڈٹ کیا جائے ۔ کراچی کے شہریوں کو لوڈشیڈنگ فری کیا جائے اور سستی بجلی فراہم کی جائے ۔انہوں نے مزید کہاکہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ظالمانہ بجٹ کے خلاف اسلام آباد میں 12 جولائی کو دھرنے کی کال دی ہے ،اہلیان کراچی دھرنے کی بھی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ مظاہرے سے کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر، اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کے صدر محمود حامد ، کوآپریٹو مارکیٹ کے جنرل سیکر یٹری اسلم خان،آل پاکستان کنفیکشنری کے رہنما جاوید حاجی عبد اللہ،اولڈ سٹی اتحاد کے رہنما محمد شعیب،واٹر پمپ ٹریڈر کے رہنما عارف اسماعیل،لیاقت آباد ٹریڈرزکے رہنما بابر بنگش،بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد کے صدر شریف میمن ، لانڈھی بابر مارکیٹ ٹریڈرز کے رہنما راشد علی ، طارق روڈ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے رہنما اعظم،گلشن اقبال کے تاجر رہنما جاوید اختر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں