سرکاری نمبر پلیٹ لگی کار سے 370کلو چھالیہ پکڑی گئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل ہائی وے کے قریب سرکاری نمبر پلیٹ لگی کار سے 370 کلو چھالیہ برآمد ہوئی ہے جس کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی نیشنل ہائی وے شاہ لطیف ٹاؤن کٹ کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری نمبر پلیٹ لگی کار سے 370 کلو چھالیہ برآمد کرلئے ساتھ ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے نام محمد ابرہیم اور حسام بلوچ ہیں، جن میں محمد ابراہیم پولیس اہلکار ہے ، ملزمان نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ وہ چھالیہ کی سپلائی دینے گھارو جا رہے تھے ۔