منڈی میں سبزی اور فروٹس کی بولی کے نظام کی نگرانی کا فیصلہ

منڈی  میں  سبزی  اور  فروٹس  کی  بولی  کے  نظام کی  نگرانی  کا  فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سیدحسن نقوی نے کہا ہے کہ سبزی اور فروٹس کی قیمتیں مقرر کرنے کیلئے بولی کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر شرقی شہزاد عباسی کے ہمراہ سبزی منڈی کے دورے کے دوران کہی ۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے کمشنر کراچی کو آکشن کے نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس پرکمشنر کراچی نے مارکیٹ کمیٹی کے دفتر میں سبزی اور فروٹس کی قیمتیں مقرر کرنے کے نظام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بولی کے قواعد پر سختی سے عمل کرایا جائے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسطی اور سبزی منڈی میں مانیٹرنگ کیلئے متعین سارہ خان نے کمشنر کراچی کو بتا یا کہ بیو پاری بولی میں حصہ نہیں لیتے زیادہ تعداد میں موجود سپلائی کے ٹرکس سبزی منڈی سے باہر بولی ختم ہونے کا انتظار کرتے ہیں اور بولی ختم ہو نے اور قیمتیں مقرر ہو نے کے بعد سبزی منڈی میں داخل ہوتے ہیں اس سے کم سپلائی کی بنیاد پر قیمتیں مقرر کی جا رہی ہیں اور بولی کا نظام متاثر ہو رہا ہے ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی اس سلسلہ میں سبزی ،فروٹس کے بیوپاریوں اور متعلقہ تنظیموں کے ساتھ رابطہ و تعاون سے اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی بولی کے نظام کو شفاف اور بہتر بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کرے تاکہ شہریوں کیلئے مناسب قیمت پر اشیا کی فراہمی ممکن ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی میں ایک اسسٹنٹ کمشنر خصوصی طور پر بولی کے نظام کی نگرانی کیلئے مقرر کیا جائے گا جو کمیٹی کو درپیش دشواریوں کو دور کر نے کیلئے اقدامات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جو تاجر بولی کے نظام کے قواعد کی خلا ف ورزی کرے گامارکیٹ کمیٹی اپنے قواعد کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کی مجاز ہوگی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملیر شہزاد فضل عباسی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سارہ خان، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز کمشنر کراچی آفس رابعہ سید، اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری انور علی پنہور، بیورو آف سپلائی کے افسران ،مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین علی زمان جوکھیواور مارکیٹ کمیٹی کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں