غلط انجکشن لگنے سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا

 غلط انجکشن لگنے سے نوجوان  جان کی بازی ہار گیا

کراچی (آن لائن)تھانہ سپر مارکیٹ کی حدود میں واقع عبدالخالق عبدالرزاق اسپتال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں غلط انجکشن لگائے جانے کی وجہ سے انس نامی نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

 اس دلخراش حادثے کے بعد عوام کا غم و غصہ عروج پر پہنچ گیا،نوجوان کی موت کے خلاف لوگوں کی بڑی تعداد نے اسپتال کے اندر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ناخوشگوار واقعات سے بچا جاسکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں