سونا چوری کرکے عمرے پر جانے والے شریک ملزم کا جسمانی ریمانڈ

سونا چوری کرکے عمرے پر جانے والے شریک ملزم کا جسمانی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے بیس تولہ سونا چوری کرکے عمرے پر جانے کے مقدمہ میں شریک ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

 پولیس نے سونا چوری کرنے والی خاتون کے داماد غلام حسین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں