واٹربورڈ کے نادہندگان کو شوکاز نوٹس بھیجنے کی ہدایت

واٹربورڈ کے نادہندگان کو شوکاز نوٹس بھیجنے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)واٹر کارپوریشن کی آمدنی میں مزید اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں ادائیگیاں نہ کرنے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں۔۔

گھر گھر بلز پہنچانے کے لیے حکمت عملی اپنائی جائے اور ریبیٹ پالیسی کے تحت صارفین سے زیادہ سے زیادہ واجبات وصول کیے جائیں کیونکہ ادارے کو خوشحال کرنا ہے تو آمدنی کو بڑھانا ہوگا۔ اس خیالات کا اظہار سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے ریکوری اینڈ ریسورس جنریشن (آر آر جی) ڈپارٹمنٹ واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ افسران سے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ریٹیل کے تمام ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز موجود تھے ۔ انہوں نے افسران کو سخت احکامات دیتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن کے مختلف اداروں پر پانی کے بلوں کی مد میں 52 ارب روپے سے زائد کے واجبات ہیں جو 2016 سے واٹر کارپوریشن کو ادا نہیں کیے جارہے ہیں وہ ہمیں کسی بھی صورت میں جلد از جلد وصول کرنے ہیں کیونکہ وہ پیسے واٹر کارپوریشن کے ہیں انکا کہنا تھا ادارے کی آمدن بڑھانے سے ادارا خوشحال ہوگا اور اگر ادارا خوشحال ہوگا تو ملازمین بھی خوشحال ہونگے انہوں نے کہا نئے ایکٹ کے تحت اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے ادارے کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں جس کا بنیادی مقصد واٹر کارپوریشن کی ماہانہ آمدنی سمیت واجبات کی وصولی میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں