کورنگی کے منتخب یوسی پینل کارکنان کی ایم کیوایم میں شمولیت

کورنگی کے منتخب یوسی پینل کارکنان کی ایم کیوایم میں شمولیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر پاکستان تحریک انصاف کورنگی ٹاؤن یوسی 4 کے منتخب یوسی پینل کی کارکنان کے ہمراہ آمد سینئر رہنما انیس احمد قائم خانی سے ملاقات۔

 منتخب یوسی پینل اور کارکنان نے ایم کیو ایم کے فکر و فلسفہ اور نظریہ خدمت انسانی سے متاثر ہوکر ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرلی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان کی معیشت اور استحکام کیلئے مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر سینئر رہنما انیس احمد قائم خانی نے شمولیت اختیار کرنے والے سابق پی ٹی آئی کارکنان کو ایم کیو ایم میں خوش آمدید کہا اور ایم کیو ایم کے پرچم تلے یکجا ہوکر عوامی خدمت کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات دیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں