ٹیکسٹائل ملز میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)منزل پمپ نیشنل ہائی وے ٹیکسٹائل ملز میں دوران کام کرنٹ لگنے سے 45 سالہ محمد اخیار احمد جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش کو ضا بطہ کی کاروائی کے بعد ورثائکے سپر کر دیا گیا ۔
لانڈھی میں آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والا 40 سالہ رئیس احمد سول اسپتال برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گیا ۔ صدر کے علاقے سے 60 سالہ ثنائاللہ نامی شخص کو نیم مردہ حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،د وران علاج دم توڑ گیا ۔ کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 45 سالہ رافع چل بسا۔