عسکری کالونیز میں کمیونٹی سطح پر قوالی نائٹ فیسٹیول کا اہتمام
کراچی(پ ر)عسکری کالونیز کراچی میں کمیونٹی سطح پر قوالی نائٹ فیسٹیول کا اہتمام کیاگیا۔جس میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کے صاحبزادے مجدد امجد صابری نے سروں کا جادو جگا کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے والد امجد صابری، نصرت فتح علی خان اورعابدہ پروین کی مقبول غزلیں اور قوالیاں بھی پیش کیں۔قوالی نائٹ فیسٹول میں نوجوانوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب میں ڈائریکٹر عسکری کالونیز مینجمنٹ کراچی بریگیڈیئر (ر) ظفر اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر حاضرین کا کہنا تھا کہ حضرت امیر خسروکی ایجاد اور فن موسیقی کی سب سے معتبر صنف قوالی کا سفر پاکستان سمیت دنیا بھر میں نسل در نسل کامیابی سے پروان چڑھ رہا ہے ۔