مولانا بشیر فاروق کی یواے ای کے سفیر کو قومی دن کی مبارکباد

مولانا بشیر فاروق کی یواے ای کے سفیر کو قومی دن کی مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سیلانی ویلفیئر انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری نے یو اے ای کے 53 ویں قومی دن کے موقع پر یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی کے نام مبار ک باد کا پیغام بھیجا ہے ۔

 پیغام میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای اور پاکستان کی دوستی مثالی ہے اور اسے پائیدار بنانے میں یو اے ای کے قونصل جنرل نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ سیلانی کے تحت جاری تعلیمی منصوبوں اور خاص طور پر آئی ٹی کے شعبوں میں یو اے ای کی جانب سے حوصلہ افزائی قابل ستائش ہے ۔ یو اے ای میں پاکستانی آئی ٹی ماہرین اور ہنر مندوں کو روزگار کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ مستقبل میں روزگار اور تعلیم کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں