ٹریلر اور ٹینکر میں تصادم، ہزاروں لٹرتیل بہہ گیا

 ٹریلر اور ٹینکر میں تصادم، ہزاروں لٹرتیل بہہ گیا

کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے کیماڑی کے مشہور نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر اور آئل ٹینکر میں تصادم، ہزاروں لٹر آئل سڑک پر بہہ گیا۔

 تفصیلات کے مطابق کیماڑی نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتار ٹریلر آئل ٹینکر سے جا ٹکرایا، تصادم کے باعث ہزاروں لٹر آئل سڑک پر بہہ گیا۔آئل ٹینکر کو پیش آنے والے حادثے کے بعد شہری ڈرمز میں آئل جمع کرنے پہنچ گئے ، واقعے میں متعدد افراد پھسلن کے باعث گر کر زخمی ہو گئے ۔ حادثے کے بعد تیل بہنے کی وجہ سے پل کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، جس کے بعد گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ پولیس کے مطابق حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ماڑی پور جانے والا ٹریک مکمل طور پر بند رہا، ٹریفک پولیس کے منع کرنے کے باوجود شہری آئل جمع کرتے رہے ۔پولیس نے ٹریلر اور آئل ٹینکر کو تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دون کے اوقات میں ٹریفک کا دبا ؤ ہوتا ہے ، سڑک بند ہونے کے باعث روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کا عملہ موجود رہا، نیٹی جیٹی پل پر پورٹ سے نکلنے والی ہیوی ٹریفک کا زور رہتا ہے ، پل پر حادثے کے بعد سے انتہائی اہم شاہراہ پر ٹریفک کئی گھنٹے جام رہی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں