احمد کپاڈیا کیلئے آؤٹ اسٹینڈنگ ایڈورٹائزنگ ایوارڈ
کراچی(پ ر)پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (پی اے اے ) اور سِنرجی گروپ کے چیئرمین احمد کپاڈیا نے ایک خصوصی تقریب میں ایشین فیڈریشن آف ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشنز (اے ایف اے اے ) ایوارڈ برائے آؤٹ اسٹینڈنگ ایڈورٹائزنگ وصول کیا۔
یہ ایوارڈ (اے ایف اے اے ) کے صدر اور سینیٹر سرمد علی نے پیش کیا۔ یہ تاریخی کامیابی سینرجی گروپ کو پاکستان کی پہلی ایجنسی کے طور پر ممتاز کرتی ہے جس نے یہ باوقار اعزاز حاصل کیا، اور پاکستان کی ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا۔