پاراچنار صورتحال پر احتجاج جاری ، ٹریفک نظام معطل، متبادل روٹس کا اعلان
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں پاراچنار واقعے کے خلاف مذہبی جماعت کی جانب سے رات گئے شہر کے مختلف مقامات پر مذہبی جماعت کے احتجاجی دھرنوں کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔۔
جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا کرنا پڑ رہا ہے ۔ یونیورسٹی روڈ، شاہراہِ فیصل، شاہ فیصل کالونی سمیت شہر کے 7 مقامات پر ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کا دھرنے دیئے ، اسٹار گیٹ سے کراچی ائیرپورٹ کی جانب سڑک جمعہ کی شام تک مکمل طور پر بندرہا، اسٹار گیٹ ائیرپورٹ کے مقام پر مظاہرین سے مذکرات کے بعد ائیر پورٹ، اور نیشنل ہائی وے آنے جانے والے دونوں روڈوں پر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی، احتجاجی دھر نوں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، اسٹار گیٹ اور ملیر 15 پر احتجاجی دھرنے کے باعث شارع فیصل پر شدید ٹریفک جام ہے ، شارع فیصل پر کالا چھپرا اور شاہ فیصل کالونی میں احتجاج کیا جارہا ہے ، احتجاج کے باعث کئی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں، مین نیشنل ہائی وے ملیر 15سے قائد آباد جانے والی سڑک بھی بند ہے ، شارع فیصل سے کالا چھپرا آنے جانے والی دونوں سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں، ائیرپورٹ جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے ، نمائش چورنگی اور ابوالحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن کے قریب بھی دھرنا جاری ہے ، نمائش چورنگی سے گرومندر جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے ، عباس ٹاؤن سے سپر ہائی وے جانے اور آنے والی سڑک بھی بند ہے ، تاہم مظاہرین سے مذاکرات کے بعد مین نیشنل ہائی وے آنے جانے والے دونوں روڈوں پر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی ہے اس ضمن میں ٹریفک پولیس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ایم اے جنا ح روڈ نمائش چورنگی ٹریفک کیلیے بند ہے ، ٹریفک کو گرو مندر سے سولجر بازار کی جانب بھیجا جا رہا ہے ، ٹریفک پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک کو سوسائٹی سگنل سے کوریڈور تھری کی جانب ڈائیورٹ کیا جارہا ہے ، اس کے علاوہ ٹریفک کو بریٹو روڈ سے سولجر بازار اور گرو مندر کی جانب بھیجا جارہا ہے ، ابو الحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن کے سامنے دونوں سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہیں، ٹریفک پیراڈائز بیکری سے فاریہ چوک اور اندرون گلیوں میں ڈائیورٹ کی جارہی ہے ، رینجر کٹ سے سروس روڈ پنجاب اڈہ کی طرف ٹریفک کو روانہ کیا جارہا ہے ، فائیو اسٹار چورنگی بھی ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے ، سروس روڈ سے ٹریفک کی روانی کی جارہی ہے ، اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ میٹرو شاپنگ سینٹر نیپا کی جانب سڑک بند ہے ، ٹریفک کو اندرون علاقوں میں ڈائیورشن دے دی گئی ہے ۔ ، ٹریفک پولیس کے مطابق مسافر حضرات سے گزارش ہے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں، احتجاجی مظاہروں کے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔