اُم رباب چانڈیو کو ڈاکٹر یٹ کی اعزازی سند تفویض

 اُم رباب چانڈیو کو ڈاکٹر یٹ کی اعزازی سند تفویض

سکھر(بیورو رپورٹ)سندھ کی بیٹی اُم رباب کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند سے نواز دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈس لاء کالج میں سنیئر استاد بیرسٹر ضامن حسین تالپور نے سندھ کی بیٹی ، مصنفہ اذانِ انقلاب ، دختر پاکستان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند سے نوازا۔

امریکا سے ملنے والی اس اعزازی سند کو سندھ کی بیٹی نے اپنی دھرتی کے اساتذہ کے ہاتھوں سے لینا قبول کیا۔ واضح رہے کہ یہ اعزاز ڈاکٹر اُم رباب چانڈیو کی ظلم کے خلاف مسلسل جدوجہد اور انصاف کے حصول کی لڑائی میں ڈٹے رہنے کا نتیجہ ہے ، ڈاکٹر اُم رباب چانڈیو نے ملک کی سب سے کم عمر شخصیت کے طور پر انڈس کالج آف لاء حیدرآباد میں سند وصول کرکے سندھ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں