کراچی کے طلبہ کی تعلیمی نسل کشی کی جارہی،منعم ظفر خان

کراچی کے طلبہ کی تعلیمی نسل کشی کی جارہی،منعم ظفر خان

کراچی(آن لائن)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے انٹر سال اول کے حالیہ متنازع نتائج اور بے ضابطگیوں کے خلاف متاثرہ طلبا و طالبات اور والدین کی جانب سے جمعرات کو انٹر بورڈ آفس پر کیے گئے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ انٹر بورڈ کی بنائی گئی کرپٹ عناصر پر مشتمل کمیٹی 48گھنٹوں میں ختم کر کے سینئر اساتذہ،شہر کے اسٹیک ہولڈرز،کراچی چیمبر آف کامرس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی نئی کمیٹی تشکیل نہ دی گئی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کے ہاتھوں انٹر ومیٹرک بورڈ ز،ثانوی تعلیمی ادارے اور جامعات تک محفوظ نہیں ، کراچی کے طلبہ کی تعلیمی نسل کشی کی جارہی ہے ،جامعات کی خود مختاری پر حملہ کیا جارہا ہے ،جماعت اسلامی کراچی کے طلبہ کے حق کے لیے ہر محاذ پر ان کا مقدمہ لڑے گی،اگر ضرورت پڑی تو وزیر اعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس پر بھی احتجاج اور گھیراؤ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ بتایا جائے گزشتہ سال این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر کی نگرانی میں بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ کا کیا ہوا اور طلبا و طالبات کے مستقبل سے جس طرح کھیلاگیاتھا اس کے ذمہ داران کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟۔مظاہرے سے ڈپٹی سیکریٹری کراچی و تعلیمی کمیٹی کے چیئرمین ابن الحسن ہاشمی،نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے چیئرمین عاطف علی، اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم آبش صدیقی ،متاثرہ طلبہ اور والدین نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں