پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے ملزم کی ضمانت منظور

پولیس مقابلے اور اقدام قتل  کے ملزم کی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج غربی نے پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔

وکیل صفائی لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے مقابلہ کے ایم سی ورکشاپ نزد میوہ شاہ قبرستان ظاہر کیا ہے جبکہ کوئی بھی اس واقعے کا پرائیویٹ گواہ نہیں ہے ۔ ملزم احسن کے پاس پستول برآمد نہیں ہوا ہے تو وہ پولیس مقابلہ کیسے کرسکتا ہے ؟ پولیس مقابلے میں کوئی بھی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے اور نہ پولیس موبائل پر گولی لگنے کے کوئی شواہد ہیں۔ عدالت نے ملزم احسن کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں