جامعہ کراچی میں دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس

کراچی (این این آئی)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال نے جہاں تعلیم، تحقیق، ترقی۔۔
اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں تیز تر ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں وہیں مشینوں پر انحصار دنیا کے لیے نت نئے چیلنجز بھی پیدا کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔