جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں کیپیسٹی بلڈنگ پروگرام ختم

کراچی (این این آئی)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے 30 سے زائد انتظامی عملے نے یونیورسٹی مینجمنٹ کے لیے ایک ہفتے پر مشتمل کیپیسٹی بلڈنگ پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا۔
جو نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن ایچ ای سی اسلام آباد کے اشتراک سے جے ایس ایم یو میں منعقد کیا گیا۔ اختتامی تقریب وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔اس تربیتی پروگرام کی نگرانی ایچ ای سی کی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر نور آمنہ ملک نے کی، جبکہ پروفیسر ہما شریف اور ایچ ای سی کے طاہر محمود نے اس پروگرام کو مربوط کیا۔ تربیت کا مقصد یونیورسٹی مینجمنٹ کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا تاکہ تعلیمی اداروں میں بہتر نظم و نسق ممکن ہو سکے ۔پانچ روزہ تربیت میں مختلف موضوعات پر سیشنز منعقد کیے گئے ، جن میں پروفیشنل کمیونی کیشن ڈاکٹر شاہدہ سجاد، لیڈرشپ اور ٹائم مینجمنٹ ڈاکٹر حمیرہ ممتاز، پراجیکٹ مینجمنٹ سائیکل اور مانیٹرنگ مبشر بنوری، مالیاتی امور کی ذمہ داریاں، اور فیڈرل پروکیورمنٹ کے طریقہ کار شا مل تھے ۔ ان سیشنز نے شرکا کو بہتر فیصلے سازی اور موثرانتظامی حکمت عملی اپنانے میں معاونت فراہم کی۔