اغواء برائے تاوان کیس 13 سی ٹی ڈی اہلکار بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے سی ٹی ڈی افسران واہلکاروں کے خلاف اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں 13 ملزمان کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں سی ٹی ڈی افسران واہلکاروں کے خلاف اغواء برائے تاوان سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان کی جانب سے مقدمہ میں بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا۔ عدالت نے 13 ملزمان کی بریت کی درخواست منظور کرلی اور ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان میں شعیب قریشی ، کاشف ، عباس سمیت دیگر شامل ہیں۔