انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں شدید گرمی کے دوران بھی انڈوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ ریٹیل مارکیٹ میں انڈے 360روپے فی درجن میں فروخت ہونے لگے ۔
ذرائع کے مطابق فارمرز نے انڈوں کی من پسند قیمتیں مقرر کی ہوئی ہیں اور طلب میں اضافے کے ساتھ قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے انڈے کی اضافی قیمتوں کو قانونی تحفظ دینے کیلئے انڈوں کی قیمت کا سرکاری نرخ نامہ بھی جاری نہیں کیا ہے ، اب ایک نئی اصطلاح انڈہ مافیا بھی متعارف ہو گئی ہے ۔