ڈی اے ای تھرڈ ایئر امتحانات کا آغاز آج ہوگا

ڈی اے ای تھرڈ ایئر امتحانات کا آغاز آج ہوگا

کراچی (این این آئی)سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر (تھرڈ ایئر)کے سالانہ امتحانات 2025 کا آغاز کل 12 جون سے ہوگا۔ ناظم امتحانات، سید اختر علی شاہ کے مطابق، امتحانات میں صوبہ بھر سے 16 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کریں گے۔

 جن کے لیے 90 سے زائد امتحانی مراکز سندھ بھر میں قائم کیے گئے ہیں۔ترجمان سندھ ٹیکنیکل بورڈ، زوہیب احمد خان کے مطابق، تمام پرچے صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک منعقد ہوں گے ۔امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ، مشرف علی راجپوت کی ہدایت پر خصوصی مختلف مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ تمام امتحانی مراکز میں موبائل فون لانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اصل ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ صبح 9 بجکر 30 منٹ پر امتحانی مرکز پر رپورٹ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں