المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام اجتماعی قربانی

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے  زیر اہتمام اجتماعی قربانی

کراچی (این این آئی) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ کے موقع پر اجتماعی قربانیوں کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔

اجتماعی قربانی کا سلسلہ عید کی صبح سے شروع ہوکر تیسرے روزتک جاری رہا۔مرکزی کیمپ المصطفیٰ ہیڈآفس گلشن اقبال میں لگایا گیا جس کی نگرانی جنرل سیکریٹری المصطفیٰ احمدرضا طیب کررہے تھے ۔المصطفیٰ کے ذمہ داران اوررضاکاروں نے عیدکے تینوں دن کھالیں جمع کی اورقربانی کاگوشت یتیموں، بیواؤں، غربا،مستحقین، ضرورت مندوں،سفید پوش گھرانوں تک پہنچایا۔ المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب،صدرالمصطفیٰ ڈاکٹرعبدالرحیم نے کہاکہ المصطفیٰ کے فلاحی منصوبوں کوکامیابی سے جاری رکھنے میں قربانی کی کھالوں کابھی بڑاحصہ ہوتاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں