منہ کے بیکٹیریاکا اعصابی بیماری سے تعلق کا انکشاف

منہ کے بیکٹیریاکا اعصابی بیماری سے تعلق کا انکشاف

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رعشے کے مریض کے منہ اور پیٹ میں پائے جانے والے بیکٹیریا میں ہونے والی تبدیلیاں ان مریضوں کی علامات کے بدتر ہونے کے حوالے سے ابتدائی اشارے کے طور پر کام کر سکتی ہیں۔

مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے سائنس دانوں نے بیماری سے متاثر افراد میں ان بیکٹیریل تبدیلیوں اور دماغی مسائل کے درمیان تعلق کی نشاند ہی کی۔محققین نے بتایا کہ معالجین ٹاکسنز کو ‘مارکرز’ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ان رعشے کے مریضوں کی شناخت کر سکتے ہیں جن کے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں